ضلع بیدر سے

بسواکلیان: طوفانی بارش سے کئی علاقے پانی سے لبریز

بسواکلیان: 15/اکٹوبر(ایم این) گذشتہ دو دن سے مسلسل زوردار بارش اور طوفانی ہواؤں سے جھونپڑ پٹی اور غریب سلم بستیوں میں رہنے والی عوام کو کئی ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ماہرین موسمیات کے ریڈ الرٹ وارننگ کے ساتھ مسلسل بارش سے بسواکلیان کے امیر پیٹھ, گلشن کالونی, شاہ حسین اور محبوب نگر محلہ کے گھروں میں پانی پہنچا اور بس اسٹینڈ کے سامنے سڑکوں پر طوفانی بارش کے پانی سے پیدل راہگیروں, دو پہیوں والی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت اور انتظامیہ کی بروقت نگرانی اور معائنہ نہ کرنے کے نتیجہ میں عوام کو پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سرکاری محکمہ جات کے افسروں کاغیر قانونی قبضہ جات کو نالا, ڈرینج, اور سرکاری جگہوں سے ہٹانے اور دوکانوں مکانوں کی تعمیراتی کام کی صحیح رہنمائی نہ کرتے ہوئے منظورِی دینے کے علاوہ صحیح منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہورہا ہے۔ جبکہ پانی کی نکاسی اور بہاؤ کو دیکھتے ہوئے سڑکوں اور نالیوں اور ترقیاتی کام ہونے چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!