کلبرگی میں DRDO کا آکسیجن سلنڈرمینوفیکچرنگ پلانٹ 1ہفتہ میں تیارہوگا: ریاستی وزیر
بنگلورو: 24/مئی (اے این این) ریاستی وزیر مائنز اینڈ جیولوجی مورگیش نورانی نے کہا ہے کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کلبرگی میں آکسیجن سلنڈر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگارہی ہے۔
“ریاست میں طبی آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس بالترتیب نقل و حمل اور اسٹوریج کے لئے کافی ٹینکر اور سلنڈر نہیں ہیں۔ اگرچہ ہم ٹینکروں کے ذریعہ آکسیجن کی فراہمی کرتے ہیں، لیکن کافی تعداد میں سلنڈر نہ ملنے کی وجہ سے ریفلنگ تیزی سے مکمل نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ “ہماری ریاست کرناٹک کے پاس دوسری ریاستوں کے مقابلے قدرتی وسائل بہت ہیں۔ حکومت ریاست میں معدنی وسائل کا سروے کرنے کے لیےعالمی ٹینڈروں کو تیار کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔“
وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبرگی میں ڈی آر ڈی او یونٹ، جو روزانہ 500 سلنڈر تیار کرسکتا ہے، اگلے ہفتے یہ فعال ہوجائے گا۔