مختصر مگر اہم

مودی صرف بولتے ہیں، کسی کی سنتے نہیں: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نرینر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بات سننا نہیں چاہتے، محض اپنی سناتے رہتے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک شدید بحران میں ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا اور یوتھ کانگریس کے صدر شرینواس بی وی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 30ویں برسی پر جمعرات کو یہاں ورچول مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایم مودی کسی کی سنتے نہیں ہیں، محض اپنی بات کہتے ہیں اور اپنی تشہیر کے لیے زیادہ پرجوش رہتے ہیں۔ وہ کسی کی سننا بھی نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کی صلاح پر مثبت غور و فکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سیشن میں گزشتہ دنوں انہوں نے انتظامی افسران کو کوسنے کا کام کیا تھا لیکن کل وزیر اعظم نے پورے ملک کے وزرائے اعلیٰ اور ضلع افسران سے بات کی لیکن ان کی بات نہیں سنی۔ صرف اپنی ہی انھیں سناتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ بھی تھے ان کی بات سنی جانی چاہیے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!