بیدر: گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کو سیل ڈاؤن کردیا گیا
بیدر: 28/جون (اے این این) گاندھی گنج پولیس اسٹیشن بیدر کے پولیس کانسٹیبل کی رپورٹ کورونا مثبت آنے پر گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کو سیل ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اب گاندھی گنج پولیس کے تمام کام کاج مارکیٹ پولیس اسٹیشن بیدر سے انجام دیئے جائیں گے۔ ضلع پولیس بیدر کی طرف سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ضلع پولیس بیدر کے سپرنٹنڈنٹ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔