انتقال پُرملال

عبدالشکورمعاون مدیرروزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدرکا انتقال پُرملال

بیدر: 22/مئی (اے ایس ایم) یہ خبر نہایت ہی رنج وغم کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ جناب ایم اے حمید صاحب مرحوم مدیر اعلی حیدرآبادکرناٹک کے فرزند جناب عبدالشکور صاحب اسسٹنٹ ایڈیٹر روز نامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر (50سالہ) کا آج صبح ساڑھے آٹھ بجے قلب پر شدید حملہ کےباعث انتقال پر ملال ہو گیا ہے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 22/مئی کو بعد نماز عصر جامع مسجد بگدل میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت مردان غیب رحمت اللہ علیہ بگدل شریف میں عمل میں آئی۔

نمازجنازہ میں معززین، دوست واحباب ورشتہ داروں کے علاوہ صحافی حضرات اور سیاسی جماعتوں کے قائدین موجود تھے، جن میں جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجنیئر صدر مجلس اتحاد المسلمین بیدر، سید عزیز احمد توکلی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید پاشاہ توکلی،محمد عبدالصمد منجو والا سابق صدر مجلس بیدر، حمد عبدالصمد سینر صحافی ، محمد یونس صدیقی ،محمد شکیل میکانیک، مولانا محمد توفیق حسین قاسمی صدر جمعت علماء چٹگو پہ، سید ضیاء قادری ، محمدبشیراحمد ریلائنس میڈیکل بگدل ،محمد اقبال احمد شولاپوری ، قاضی محمد علی الدین علی بابا،محمد غوث قریشی،محمد ضیاء الدین سوداگر بگدلی و دیگر احباب نے شرکت کرتے ہوئے افراد خاندان کو پُرسہ دیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیدر کی جانب سے چادر کی پیشکشی کے بعد مرحوم کی خدمات کو خراج عقدت پیش کیا گیا۔ پسماندگان میں اہلیہ اوردولڑکےشامل ہیں ۔ مرحوم کے برادران نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!