تازہ خبریں

فلسطین۔اسرائیل کے تصادم سے مذہبی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے دنیا!

فلسطینی رہنما محمود عباس کے مشیر برائے مذہبی اوراسلامی امور کا بیان

قاہرہ: 19/مئی- فلسطینی رہنما محمود عباس کے مذہبی اور اسلامی امور کے مشیر محمودالھباش نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں موجودہ مسلح تصادم بڑے پیمانے پر مذہبی جنگ میں تبدیل ہوسکتاہے، جس کے نتائج دنیا بھر میں محسوس کیے جائیں گے ۔

مسٹر ہباش نے بدھ کے روز بات چیت میں کہاکہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ذریعہ یروشلم میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ یہودی بستیوں میں بسنے والوں کی طرف سے انتہاپسندانہ کارروائیوں کی وجہ سے مذہبی جنگ کی ممکنہ تباہی کی وارننگ دی ہے ۔

انھوں نے کہا،’’ اگر یہی صورتحال برقراررہتی ہے اور اگر اسرائیل اور اس کے ذریعہ آباد کیے گئے لوگ فلسطینیوں اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا بندنہیں کرتے ہیں تو دنیا کو ایک مذہبی جنگ کا سامنا کرناپڑے گا جس کی آگ فلسطین سے باہر نکل جائیگی اور پوری دنیاکو اس کے نتائج بھگتنے ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!