بسواکلیان: دیوے گوڑا کی یومِ پیدائش پر CMC ملازمین میں کوویڈ-19 کِٹس کی تقسیم
بسواکلیان: 18/مئی (کے ایس) جنتادل ایس کے سربراہ و سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی یومِ پیدائش کے موقع پر بسواکلیان سی ایم سی کے ملازمین میں کوویڈ- 19 کی کیٹس تقسیم کیے گئے۔ بتایا جاتا ہیکہ دیوے گوڑا کی ہدایت کے مطابق اُنکے جنم دن کو سادگی کے ساتھ منایا جائے اور کوویڈ-19کے متاثرین کی امداد کی جائے۔
اس لحاظ سے بسواکلیان جنتادل ایس کے ذمہ دار بشمول سیدیثرب علی قادری، حضور پاشاہ، اقرار احمد،ارشد مہاگنوی، شبیر پاشاہ مجاور صدر جنتادل ایس، کمشنر سی ایم سی کامبڑے اور بسواکلیان کے تمام بلدیہ کے ممبران موجود تھے۔
یاد ہوگا گذشتہ چند دن قبل ایم ایل اے انتخابات میں حصہ لیے جنتادل ایس کے اُمیدوار یثرب علی قادری نے کوویڈ 19کے متاثرین کے لئے ایک ایمبولینس دی تھی، جسکی وجہ سے بسواکلیان کے کوویڈ متاثرین کی خاطر خواہ سہولت حاصل ہوئی۔