ہمناآباد کے معروف صنعت کار محمد خواجہ شاہ کی دُختر کی رسم منگنی کی تقریب کا انعقاد
ہمناآباد: 25/دسمبر (ایس آر) ہمناآباد کے معروف صنعت کار محمد خواجہ شاہ کی دُختر نیک اختر کی رسم منگنی عزیزم سید سلمان سید بارے بی ای، فرزند جناب سید عبدالحفیظ سید بارے کے ہمراہ انجام پائی، رسم منگنی کی تقریب ہمناآباد کے نورگارڈن میں منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے شرکت کی اور نوشہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس تقریب میں ہمناآباد کے تاجرین، سیاسی جماعتوں کے قائدین، مذہبی رہنماؤں کے علاوہ سماجی وملی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی. محمد خواجہ شاہ اور انکے تمام اہل خانہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکا شکریہ اداکیا۔