آصف کے قتل کے بعد میوات میں کشیدگی، پولیس نے پرانی رنجش کا معاملہ قرار دیا
ہریانہ کے ضلع میوات میں آصف نامی نوجوان کے ہجوم کی طرف سے پیٹ پیٹ کر کئے گئے قتل کے بعد ضلع ہیڈکواٹر نوح میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ یہاں پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا اور آصف کے قاتلوں کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران چھڑپ ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
وہیں، پولیس اس قتل کو پرانی رنجش کا معاملہ قرار دیا ہے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کہا، ’’ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کھیڑا خلیل پور گاؤں میں چھڑپ ہوئی ہے۔ آصف کا قتل کیا گیا تھا۔ یہ معاملہ دو گروپوں کے درمیان پرانی رنجش کا ہے۔ تاحال 14 افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔‘‘