حاجی انیس الرحمن قائد مجلس بیدر کا انتقال
بیدر: 18مئی (اے ایس ایم) بانی رکن مجلس اتحاد المسلمین جناب حاجی محمد انیس الرحمن باولی والے ساکن علی باغ بیدر کا کل رات تین بجے بعمر 71سال علا لت کے باعث انتقال پر ملال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ بیدرمیں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان کربلا میدان بیرون شاہ گنج بید رمیں عمل میں آئی۔ مرحوم جناب محمد حبیب الرحمن بانی معتمد مجلس اتحادالمسلمین کے حقیقی بھائی تھے۔
مرحوم مجلس اتحاد المسلمین کے ابتدائی رکن تھے اور انتہائی رحم دل، سادہ طبیعت کے حامل تھے۔ بچوں اور بڑوں سے انتہائی سے ادب سے ملتے تھے۔جلوس، نماز جنازہ اورتد فین کے مو قع پرسیاسی جماعتوں کے قائدین، دوست و احباب رشتہ داروں کی بڑی تعداد جن میں الحاج محمد حبیب الدین صدر برادری، محمد عبد الصمد منجو والا سابق صدر مجلس، الحا ج سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر، محمد ابراہیم، محمد غوث قریشی سابق ارکان بلدیہ، محمد عبدالعزیز منا رکن بلدیہ، شیخ اظہر یوتھ قائد مجلس، محمد شریف مؤظف محاسب محکمہ خزانہ اور شامل ہیں.
اللہ رب العزت سے دعا کی ہیکہ مرحوم کی خدمات کو اللہ قبول فرمائے۔اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا کرے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز ظہر تاعصر مسجد عثمانیہ میں مقرر ہیں۔ فرزندان و برداران نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔