کسان الائنس مورچہ ممبئی نے کیا بھارت بند کی حمایت کا اعلان
ممبئی: 26/ستمبر (پی آر) ملک کے مختلف حصوں کے کسان گذشتہ سال نومبر سے تین سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔سمیکت کسان مورچہ (SKM) نے مرکز کے تین فارم قوانین کے خلاف 27 ستمبر کے بھارت بند کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں اور کہا ہے کہ یہ پرامن ہوگا اور کسان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کسانوں کی جانب سے اس پُرامن احتجاج کو کسان الائنس مورچہ ممبئی مکمل طور پر حمایت حاصل رہے گی۔ کسان الائنس مورچہ ممبئی “بند” کو پرامن اور رضاکارانہ بنانے کی ایس کے ایم سے اپیل کرتا ہے۔ ایس کے ایم (SKM) کے مطابق کسانوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہے کیونکہ حکومت متنازعہ سیاہ قوانین کو منسوخ نہ کرنے پر “اٹل” ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں ان کی اپنی مرضی سے نہیں اور انہیں مختلف ریاستوں کی پولیس اور مرکزی وزارت داخلہ نے وہاں رہنے پر مجبور کیا ہے۔لہٰذا اس اہم بند کےاحتجاج میں کسان الائنس مورچہ مکمل طور پر حمایت کا اعلان کرتا ہے۔