ہمناآباد میں حضرت سید شاہ قطب الدین حُسینی قادری چشتی بخاری ثانیؒ کےعرس شریف کا انعقاد
ہمناآباد: 18مئی ( ایس آر) ہمناآباد میں حضرت سید شاہ قطب الدین حُسینی قادری چشتی بخاری ثانیؒ کے تین روزہ عرس شریف کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا،2شوال المکرم مطابق 15مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر محمد نعمت اُللہ (دروبھائی) کے مکان سے جلوس صندل مبارک برآمد ہو کر محلہ کُفر توڑاور خواجہ غریب نواز سے گشت کرتا ہوا نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ آستانہ بخاریہ پہنچا،بعد ازاں سجادہ نشین و متولی آستانہ بخاریہ حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری نے اپنے مخصوص خلفاء کے ساتھ چادر گُل،سلام و فاتحہ خوانی بر مزارعمل میں لائی،3شوال المکرم مطابق16 مئی بروز اتوار بعد نماز فجر سجادہ نشین و متولی آستانہ بخاریہ اور انکے فرزندسید سُدیم جذلان حُسینی المعروف جرار بابا کے ہاتھوں مراسم صندل مالی انجام پائیں۔
4،شوال مطابق 17مئی بروزپیر بعد نماز ظہر ختم القرآن ومحفل قل شریف کا انعقاد کیا گیا اور بعد نماز مغرب جھیلہ مبارکہ کی رسم انجام دی گئی۔ اس مرتبہ لاک ڈاؤن کے چلتے حکومتی احکامات کے پیش نظر دیگر ریاستوں سے عُرس شریف میں شرکت کرنے والے مریدین و زائرین اور مقامی احباب کو عرس میں شرکت کرنے سے روکا گیا۔ تمام عُرس کے مراسم انتہائی سادگی کے ساتھ صرف اہل خانوادہ نے انجام دئیے۔ دوران عُر س سماجی فاصلہ کا خاص طور پر خیال رکھا گیا اور ہمناآبادکے بیشتر محلہ جات میں سجادہ نشین کی جانب سے تناول طعام گھر گھر کو تقسیم کیا گیا۔اس عُرس شریف مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری نے رکن اسمبلی کی شالپوشی وگُلپوشی فرمائی اور بطور نذرانہ تبرکات پیش کئے۔
اس موقع پر عبدالقیوم بندہ نوازی گلبرگہ،پیر طریقت حضرت سید شاہ مرتضیٰ قادری المعروف سنجربابااجمیری الجیلی، محمد فیاض الدین برہان پوری، محمد صابربھائی، محمد عمران برہان پوری، ڈاکٹر وحکیم محمد خواجہ معین الدین حقانی چشتی، محمد دستگیر صاحب میلاد والے، محمد ابراہیم قادری صاحب، سید شکیل احمد صابری، محمد اعجازاحمد قادری،حافظ محمد غوث الدین، محمد ظہیرالدین قادری،محمد منصور احمد، الحاج محمد عبدالرحمن گورے میاں،محمد آصف اقبال،محمد ریحان، رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ،ڈاکٹر سدھو پاٹل، محمد مستان لیڈر، محمد جاوید ٹی ایم سی، محمد خالد کے علاوہ علماء و خلفاء و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے روحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔عُرس شریف کے تقاریب کا اختتام محمد بشیرالدین نظامی خطیب مسجد خواجہ غریب نواز کی دعاء پر اختتام ہوا۔