تازہ خبریںٹاپ اسٹوری

ملک کورونا کی لپیٹ میں، ایک دن ہی میں 90 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ کے معاملہ میں ہندوستان نے ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے وبا کی عالمی فہرست میں برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ 90 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز تک ہندوستان 41 لاکھ سے زیادہ معاملوں کے ساتھ اب پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آنے میں برازیل سے چند ہزار پیچھے تھا لیکن اب ہندوستان سے آگے صرف امریکہ ہی رہ گیا ہے۔امریکہ میں کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ 62,10,699 ہوگئی ہے اور اب تک1,87,874 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں دوسرے مقام پر رہے برازیل میں اب تک 40,91,801 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 1,25,502 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور آج پھر صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی بہتری آئی ہے۔ فکر کی بات یہ ہے کہ صحت ہونے والے مریضوں کے مقابلے میں نئے متاثروں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے جس کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں تیزی درج کی جارہی ہے۔مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں سے موصول جانکاری کے مطابق آج دیر رات تک ریکارڈ 83,455 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41,03,694 ور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70,633 ہوگئی ہے۔

آج 13,746 مریضوں کے بڑھنے سے سرگرم معاملے بڑھ کر 8,60,141 ہوگئے ہیں۔اس دوران 67,788 لوگوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 31,72,300 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملے 20.96 فیصد اور صحتیاب ہونے والوں کی شرح 77.30 فیصد ہے جبکہ مرنے والوں کی شرح 1.72 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!