بسواکلیان: سرکاری دواخانہ کو MLC وجئے سنگھ نے دھرم سنگھ فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کی 2 ایمبولینس
بسواکلیان: 18مئی (کے ایس) بسواکلیان دھرم سنگھ فاؤنڈیشن کی جانب سے قانون ساز اسمبلی بیدروجئے سنگھ نے کویڈ 19اور دیگر امراض کے اشخاص کی آمودرفت، ایمرجینسی ایمبولینس آج بسواکلیان سرکاری دواخانہ کو 2 ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ جسکا افتتاح کانگریس آئی صدر نیلکنٹھ راتھوڑ،میر تحسین علی جمعدار، بابو ہوننا نائک، تحصیلدار ساویتری سلگر نے افتتاح کیا اور اُمید ظاہر کی کہ بسواکلیان کے غریب عوام کو ان مفت ایمبولینس گاڑیوں سے استفادہ ہوگا۔ اور عوام کو راحت ملے گی۔
موجودہ وباء کوویڈ 19ایک نئی وباء جو گذشتہ دو سال سے پوری دنیا بالخصوص انڈیا اور اسکی مختلف ریاستوں میں پھیلنے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں نے جان گواں بیٹھے ہیں۔اس وباء سے قابو پانے کے لئے بھی استعمال کی جائیگی۔نیلکنٹھ راتھوڑ صدر کانگریس آئی بسواکلیان نے بیدر ایم ایل سی وجئے سنگھ کی جانب سے ان فری دوگاڑیوں کی فراہمی اور کوویڈ 19وباء پر قابو پانے کے لئے تعلقہ کے عوام کے لئے خوشخبری اور اطمنان کی بات ہے،کیونکہ دوردراز کے غریب عوام اپنے علاج کے لئے ان گاڑیوں سے سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔اور بہتر علاج کا ایک اہم ذریعہ ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر تعلقہ شری متی ڈاکٹر اپننا بسواکلیان سرکاری دواخانہ میں دونوں گاڑیوں کا جائزہ لے کر اپنے اطمنان کا اظہار کیا،اور بتایا کہ سرکاری طور پر دو گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں ان 2 گاڑیوں کے اضافہ سے دوردراز کے عوام کو لاکر انکا علاج کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔