چٹگوپہ: محمد صلاح الدین بیجاپوری کا انتقال
بیدر: 18مئی (اے ایس ایم) ممتا زماہر تعلیم جناب محمد صلاح الدین بیجاپوری معلم الامین اسکول چٹگوپہ،ساکن چٹگوپہ کا کل بعد نماز مغرب بعمر 60سال انتقال پر ملال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ کل رات گیارہ بجے درگاہ حضرت سیدسالار مخدوم حسینی ؒ اداکی گئی اور تدفین درگاہ سے متصل قبرستان عمل میں آئی۔ مرحوم بھت گنڈ کی میں ابتدائی تعلیم حاصل کی بیدر میں ہائی اسکول، کالج اورگرایجویشن کئے اورچٹگوپہ میں پیشہ تدریس سے الامین اسکول میں وابستہ ہوئے۔
مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق تھے۔کنڑا زبان پر بہترین عبور حاصل تھااور ایک بہترین معلم کے حیثیت سے چٹگوپہ اور بیدر و اطراف اکناف میں مرحوم نے اپنی شناخت بنائی تھی۔
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تینلڑکیاں شامل ہیں۔ مولانا محمد توفیق حسین صدر جمیعت العلماء چٹگوپہ، محمد مجیب الدین لقمان دوساز، محمد خواجہ حبیب الرحمن مدرس، محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سوئٹ ہاؤز نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی ہیکہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جمیع پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔