تازہ خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بمباری جاری رکھنے کا کیا اعلان

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ’بھرپور طاقت کے ساتھ حماس کے راکٹ حملوں کا جواب‘ دیتے رہیں گے۔

یروشیلم: ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ بمباری اس وقت تک جاری رہے گی ’جب تک اس کی ضرورت ہو گی‘ تاہم انھوں نے زور دیا کہ شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ’اس محاذ آرائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ ہم پر حملہ کرنے والی جماعت ہے۔‘ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے سربراہ کے گھر کو بم سے اڑا دیا ہے، جس کے جواب میں حماس نے تل ابیب کی طرف کئی راکٹ فائر کیے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین میں کشیدگی ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور فی الحال اس میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!