تازہ خبریںخبریںعالمی

اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس: اسرائیل سے دوستی کرنے والے ممالک پربھڑک گئے فلسطینی وزیرخارجہ

غزہ: آج یعنی اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل اور غزہ کے مابین جاری تنازعہ پر بات کرنے کے لئے سعودی عرب کی درخواست پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق او آئی سی اجلاس کے دوران فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ "خطہ میں قیام امن کے استحکام کے بغیر نوآبادیاتی اسرائیلی نظام سے تعلقات معمول پر لانا اور عرب اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لئے امتیازی حکمرانی اور اس کے جرائم میں شرکت کی حمایت کرنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "اس نوآبادیاتی قبضے سے نپٹنا چاہئے اور اسے ختم کیا جانا چاہئے۔ حالیہ ماضی میں تعلقات معمول پر لانے کی رفتار سے عرب دنیا کے جذبات کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی ان کا انداز بدل جائے گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!