آواز: عوام سے

بلدیہ بسوا کلیان:ایک نظر اِدھربھی…

بسوا کلیان: 19جولائی (اے این ایس) شہر بسوا کلیان میں مختلف بلدیاتی مسائل درپیش ہیں۔ اس جانب محکمہ بلدیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس کے روبرو تقریبا بارش کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے یہاں آنے والے افراد کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ پینشن کے لیے یہاں زیادہ تر ضعیف اور عمر رسیدہ افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے، ضعیفی میں ان کے لئے تعمیر شدہ صاف راستوں پر چلنا ہی بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اگر راستے میں کنکریٹ پانی وغیرہ رہنے پر انہیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

اسی طرح شہر بسوا کلیان میں پوسٹ آفس کو جانے والی سڑک پر تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصے سے یہاں پر کنکریٹ ڈالی گئی ہے۔ لیکن سڑک کی تعمیر کا کام تعطل کا شکار بنا ہے۔ جبکہ پوسٹ آفس داخلہ گیٹ کے بلکل روبرو بڑے حصے میں پانی ٹہرنے سے راستہ بالکل مسدود ہو کر رہ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تعلقہ پوسٹ افسر شریمتی نیلم اور رام کرشنا جو کہ محکمہ پوسٹ سے تعلق رکھتے ہیں، نے بتایا کہ اس بات کی جانب بارہا توجہ دلائی گئی اور باضابطہ اس کی تحریری طور پر شکایت بھی متعلقہ محکمہ میں درج کرائی گئی۔ اس کے باوجود اس جانب متعلقہ ذمہ داروں نے توجہ نہیں دی۔ جس کے باعث آج پھر تین چار ضعیف لوگوں کے گرجانے کی اطلاع ہے۔

ایسے حالات میں جبکہ موسمی بارش میں جگہ جگہ پانی کے ٹھہر جانے سے مچھروں کی بہتات اور تعفن پھیلنے کا خدشہ ہمیشہ لاحق ہوتا ہے۔ بلدیہ عوامی سہولیات کے لیے متحرک اور فعال رول ادا کرنے والا ادارہ مانا جاتاہے، لیکن یہاں عوامی مسائل بالخصوص جو محکمہ بلدیہ سے تعلق رکھتے ہیں اس جانب بلدیہ بسوا کلیان اور عوامی نمائندوں کی توجہ چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!