آئیٹا بیدر نے1لاکھ 1ہزار اور 4 کُنٹل چاول کے ذریعہ مستحق پرائیوٹ ٹیچرس میں کی امداد
بیدر: 13/مئی (اے این این) بلقیس فاطمہ کنوئینر آئیٹا، ویمنس ونگ کرناٹک کی اطلاع کے مطابق کورونا وباء کے دوران خانگی ادارے اور ان سے منسلک افراد بڑی تشویشناک صورتحال سے دوچار ہیں، بلخصوص خانگی تعلیمی اداروں سے منسلک اساتذہ و دیگر عملہ خاموشی کے ساتھ انتہائی مجبور صورتحال سے جوجھ رہے ہیں، اسی احساس کے پیش نظر آئیٹا کرناٹک میدانِ عمل میں اپنے محدود وسائل اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون کے ساتھ خانگی مدارس کے اساتذہ کرام کی امداد کے لیےعملی اقدامات کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی کے پیشِ نظر آئیٹا بیدر یونٹ کی جانب سے خانگی وامدادی مدارس کے اساتذہ کے لیے عیدالفطر کا ہدیہ عید کِٹس کے طور پر انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئیٹا بیدر یونٹ کی اپیل پر الحمدللہ 46 اہل خیر خواتین (معلمات) کے ذریعہ 82,500 نقد رقم اور 10 اہل خیر مرد (معلمین)حضرات کے ذریعہ 18,500 رقم یعنی جملہ رقم 1,01,000 (ایک لاکھ ایک ہزار روپئے) جمع ہوئی اس کے علاوہ جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کے ذریعہ جملہ 3 کنٹل 75 کیلو چاول و دیگر اشیاء الحمدللہ 73 مستحق خانگی اساتذہ میں تقسیم کیے گئے۔
بلقیس فاطمہ کنوئنر آئیٹا کرناٹکا نے بتایا کہ الحمد للہ ! میں رب کائنات کا شکر بجا لاتی ہوں اس نے اس پرآشوب بے سامانی کے اوقات میں آئیٹا کو اس کام کے لئے منتخب کیا۔اورآئیٹا بیدرکی مقدور بھر کوشیش رہی ھیکہ خانگی اسکول کے اساتذہ کوعیدکا ہدیہ پیش کرسکیں، اس کام میں شریک خصوصا بیدر یونٹ کے مقامی صدرخورشید سرکی مشکور ہوں جنہوں نے اپنابہت قیمتی وقت اس کام کے لیے صرف کیا، اللہ انہیں خوب جزائے خیر دے، اور میں مشکور ہوں شاہین فاطمہ مقامی کنوئنر جناب معظم سر وافتخار سر ZACممبرس، آئیٹا ممبرس، ضلعی صدر عارف الدین وضلعی سکریٹری عبداللہ مدثر اور تسنیم فاطمہ آئیٹا ممبر تمام اہل خیر مردوخواتین اساتذہ کا جس نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اللہ تعالی سب کو بہترین اجرعظیم عطا فرمائے اوریہ جان لیوا کورونا وباء سے ہم سب کومحفوظ رکھے ۔ آمین یارب العالمین
محمد عارف الدین ضلعی صدر آئیٹا، بیدرنے بیدر کی مقامی یونٹ کے ان عملی اقدامات کی خوب ستائش کے ساتھ ذمہ داران کی کوشیشوں کو کافی سراہا اور تمام کے حق میں اس کام کے قبولیت کی دعا کی۔ اس اموقعہ پر انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام یونٹ اپنے دائرۂ کار میں آنے والے خانگی مدارس کے اساتذہ کرام کی امداد کا ارادہ کرتے ہوئے رمضان کٹ کا انتظام و انصرام کے لیے سب سے پہلے مستحق اساتذہ کرام کی شناخت کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دواران مستحق اساتذہ کی فہرست تیار کرنے اور ان میں کِٹس کی تقسیم کا کام انتہائی خفیہ اور رازدار سے کیا گیا تاکہ اساتذہ کی خودداری کو ٹھیس نہ پہنچے۔ یہ امداد آئیٹا کے مقامی ممبران اور مقامی جماعتِ اسلامی کی شاخ کے اشتراک و دیگر احباب کے تعاون سے کی گئی۔