ریاستوں سےمہاراشٹرا

نیشنل ہائی اسکول داپولی، SSC بورڈ کا نتیجہ 100 فیصد رہا

‏داپولی: 17/جون (پی این) مبین بامنے سر کی اطلاع کے مطابق مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والا نیشنل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج داپولی خطہ کوکن کا نہ صرف قدیم بلکہ معروف ادارہ ہے۔ اس ادارے کے طلباء نے وقت بہ وقت مختلف سطحوں پر اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ اسی ادارہ نے ہر سال کی طرح امسال بھی پھر ایک مرتبہ ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی اسکول داپولی سے امسال کل 67 طلباء نے ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شرکت کی اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ان تمام طلباء کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اس طرح نیشنل ہائی اسکول داپولی کا نتیجہ صد فی صد رہا۔ طالبہ تضمین توفیق ساورٹکرنے 93.80 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام، ثاقب انیس رکھا نگے نے 93.60 فیصد نمبرات کے ساتھ دوم مقام جبکہ عدنان مقصود رکھا نگے نے 92.00 فیصد نمبرات کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا۔

امتحان میں شرکت کرنے والے کل 67 طلباء میں سے 37 طلباء خصوصی درجہ سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ کہ 17 طلباء کو اول درجے اور 13 طلباء دوم درجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

تمام کامیاب طلبہ کو سوسائٹی کے کونسل چیرمین لیاقت رکھانگے، سیکریٹری اقبال پرکار، اسکول کمیٹی چیئرمین جاوید منیار، جونیئر کالج کمیٹی چیئرمین عارف میمن، اسکول کے صدر مدرس ایوب ملا سر نے مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!