ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک میں لاک ڈاؤن کا آغاز کے ساتھ ہی پولیس مظالم کا سلسلہ بھی جاری

بنگلورو: 10/مئی (اے این این) بنگلورو سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں پولیس کے کوویڈ 19 پابندیوں کو نافذ کرنے کے ‘پرتشدد طریقہ’ کو معاشرے کے مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سماجی کارکنوں، مشہور شخصیات اور عام شہریوں نے کویوڈ 19 کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس مظالم کے خلاف کھل کر اظہار برہمی کیا ہے۔ کرناٹک وکاس رنگا نے بھی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس کو ہدایت دیں کہ وہ لوگوں پر حملہ کرنے سے باز رہیں۔

سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے پولیس کی زیادتیوں اور حکومت کی سختی پر کہا کہ ‘حکومت کے خیال میں لوگوں کی نقل و حرکت روکنا ہی اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔’

شہر بنگلورو کے آر مارکیٹ سرکل میں ایک پولیس انسپکٹر کی جانب سے آٹور رکشا کو اپنے پیروں سے نقصان پہنچانے کی پرتشدد کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں بہت سے افراد نے انسپکٹر کے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے ٹویٹ کیا "کیا گاڑیوں کو نقصان پہنچانا ہی قانون نافذ کرنے کا طریقہ ہے؟ ڈی جی پی اینڈ آئی جی کو چاہئے کہ وہ پولیس اہلکاروں کو روکے، ورنہ اگلے 2 ہفتوں تک وہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کریں گے۔ ایسا نہیں ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق ایسی سزا دی جانی چاہیے۔

ایک اور صارف وی ایچ چنیگوڈا نے کہا کہ "پولیس کو لوگوں کی باتیں سننے کے لئے بھی صبر نہیں ہے کہ وہ کیوں نکلے؟ پولیس مقدمات درج کریں اور قواعد کے مطابق قانونی کارروائی کریں۔ لیکن عام لوگوں پر حملہ کرنے سے نہ صرف بہت سے افراد زخمی ہوئے بلکہ یہ عمل انتہائی تکلیف دہ بھی ہے۔

سندل ووڈ اسٹار اور بی جے پی رہنما جگگیش نے بھی پولیس سے اپیل کی کہ وہ لوگوں پر ڈنڈوں کا استعمال نہ کریں۔ "پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دے اور وہ گاڑیاں ضبط کرسکتے ہیں، لیکن برائے کرم معصوم لوگوں پر اپنی لاٹھی نہ اٹھائیں۔

کوویڈ 19 کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنے اعلی پولیس عہدیداروں کی گزارش

یاد رہے بنگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت نے کل یعنی اتوار کے روز ہی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ہدایات کی سختی سے پابندی کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "میں اپنے ساتھی بنگلوریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پیر سے لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط پر زیادہ سختی سے عمل کریں۔ COVID-19 کے خلاف ہم صرف اسی وقت اپنی لڑائی میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب ہم مل کر کام کریں، گھر میں رہیں، محفوظ رہیں!”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!