تازہ خبریں

انتخابات ختم ہوتے ہی پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے روز اضافہ

پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں انتخابات ختم ہوتے ہی تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا، دہلی میں پٹرول تقریباً 91 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے

نئی دہلی: آئل کمپنیوں نے جمعرات کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا، جس کے بعد دہلی میں پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا، جبکہ ڈیزل کے داموں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول تقریباً 91 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے ساتھ ہی تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔ اس سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 2 ماہ تک اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تیل کمپنیاں صرف اور صرف انتخابات ختم ہونے کی منتظر تھیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے داموں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور منگل کے روز اس کے دام 7ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم، ہندوستان میں جو خام تیل درآمد ہوتا ہے اس کی قیمت تقریباً 25 دن پہلے کی ہوتی ہے۔

غور طلب ہے کہ انتخابات کے دوران فروری کے آخر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا لیکن 2 مئی کو نتائج آنے کے بعد 4 مئی سے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!