ایران نے بھارت سمیت 12 ممالک سے داخلے پر پابندی عائد کردی
ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنیاتی تبدیلی ہونے والے کورونا وائرس کے حامل 12 ممالک سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تہران: عالمی وبا کورونا کے خلاف ایران کی جدوجہد کمیٹی نے میٹویشن ہونے والے بعض ممالک سے براہ راست یا بلواسطہ ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران نے یہ فیصلہ اس وقت کیا ہے جب پوری دنیا میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرے کی بات ہو رہی ہے۔
ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنیاتی تبدیلی ہونے والے کورونا وائرس کے حامل 12 ممالک سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس فیصلہ کے بعد ان ممالک کے لوگوں پر ایران میں داخلہ پر پابندی ہو گی۔
کورونا وبا کے خلاف ایرانی جدوجہد کمیٹی نے میٹویشن ہونے والے بعض ممالک سے براہ راست یا بلواسطہ ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کی روسے بوٹسوانا، برازیل، ایسواتینی، ہندوستان، اوسوتا، ملاوی، نیپال، جنوبی افریقہ، اوروگوائے، زامبیا اور زمبابوے سے ایران آنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔