ضلع بیدر سے

ہمناآباد بلدیہ کیلئے محمد ظہیر اور چٹگوپہ بلدیہ کیلئے سید نورالاسلام رکن بلدیہ نامزد

ہمناآباد: 5/مئی (ایس آر) حکومت کرناٹک کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہمناآباد تعلقہ کے تمام تینوں بلدیات ہمناآباد، چٹگوپہ اور ہیلی کھڑ(بی) کے لئے نامزد اراکین بلدیہ کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ ہمناآباد اور چٹگوپہ بلدیات میں دواراکین بلدیہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، ہمناآباد بلدیہ کے لئے سنئیر اقلیتی قائد محمد ظہیر اور چٹگوپہ بلدیہ کے لیے سید نورالاسلام کو نامزد کیا گیا ہے۔

جیسے ہی خبرعام ہوئی تو پارٹی قائدین کی جانب سے مبارک بادی کا سلسلہ عام ہوگیا ہے۔ اس موقع پر ان دونوں احباب نے پارٹی اعلیٰ کمان سے اظہار تشکر کیا، اس کے علاوہ پارٹی کے ضلعی قائدین شیوانند منٹھالکرضلعی صدر،سبھاش کلور سابق رکن اسمبلی،رکن پارلیمان بھگونت کھوبا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے پارٹی نے انکو جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسکو بخوبی نبھائیں گے اور اپنی جانب سے کوئی شکایت کا موقع نہیں دیں گے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی کامیاب کوشش انجام دیں گے۔

اراکین بلدیہ نامزد ہونے پر بی جے پی کے اقلیتی قائدین سید الیاس مہدی،مرزا حبیب بیگ،محمد تحسین احمد ناگوری،نے ان کو مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!