ہمناآباد سرکاری اسپتال میں کورونا متاثرین کیلئے کھانا اور پھلوں کی مفت تقسیم کا کام جاری رہےگا: محمد عبدالرحمن گورے رکن بلدیہ
ہمناآباد: 5/مئی (ایس آر) ہمناآباد بلدیہ کے رکن الحاج محمد عبدالرحمن گورے میاں کی جانب سے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج کرونا کے مریضوں میں کھانا اور پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کے کورونا مرض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ بھید بھاؤ کیا جا رہاہے اگر کوئی مریض فوت ہورہا ہے تو اسکے اہل خانہ فوت شدہ مریض کے آخری رسومات انجام دینے سے کترا رہے ہیں ایسا ہر گز نہ کریں ہر کسی کو ایک نہ ایک دن موت آنی ہے اور موت کا وقت مقرر ہے، مگر ہمیں چاہئیے کے ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا میں مبتلا مریضوں کی تیمار داری کریں اور اگرکوئی فوت ہو جاتا ہے تو اسکو عزت کے ساتھ اس کے آخری رسومات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں حالات ایسے ہوگئے ہیں کے مریضوں کی کوئی خدمات کرنے کو تیار نہیں ہے ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنے ذاتی خرچ سے ہر دن کورونا کے مریضوں کو کھانا پانی پھل تقسیم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور جب تک یہ وبائی بیماری رہے گی تب تک اس سلسلہ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گورے میاں کے اس اقدام کی سماج کے ہر لوگ ستائش کی جارہی ہے۔اس موقع پر ہمناآباد سی،ایم،اُو،ڈاکٹر ناگ ناتھ ہلسورے،ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پٹیل،محمد ضیاء الدین،شیوپُتر ماڑگے،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔