ضلع بیدر سے

پرائیوٹ اسکولس کے مستحق اساتذہ کی امداد کیلئے آئیٹا کا اعلان، تعاون کی اپیل

بیدر: 4/مئی (اے این این) محمد عبداللہ مدثر ضلع سکریٹری آئیٹا، بیدر کی اطلاع کے مطابق کورونا وباء نے جہاں نظام تجارت کو تباہ کیا ہوا ہے وہیں ہر شعبہ جات کے خدمت گاروں کو متاثر کیا ہے۔ بالخصوص خانگی ادارے اور ان سے منسلک افراد بڑی تشویشناک صورتحال سے دوچار ہیں، بلخصوص خانگی تعلیمی اداروں سے منسلک اساتذہ و دیگر عملہ خاموشی کے ساتھ انتہائی مجبور صورتحال سے جوجھ رہے ہیں، اسی احساس کے پیش نظر آئیٹا کرناٹک میدانِ عمل میں اپنے محدود وسائل اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون کے ساتھ خانگی مدارس کے اساتذہ کرام کی امداد کے لیےعملی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد عارف الدین ضلعی صدر آئیٹا، بیدر نے بتایا کہ ریاستی صدر آئیٹا محترم رضا مانوی کی ہدایت پر ضلع بیدر میں بھی عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کے تمام یونٹ صدور اپنے دائرۂ کار میں خانگی مدارس کے اساتذہ کرام کی امداد کا ارادہ کرتے ہوئے رمضان کٹ کا انتظام و انصرام کیا جائے گا۔ سب سے پہلے مستحق اساتذہ کرام کی شناخت کی جائے گی۔ یادرہے کہ یہ فہرست خفیہ اور رازدار رہے گی تاکہ اساتذہ کی خودداری کو ٹھیس نہ پہنچے۔ ان کی امداد آئیٹا کے ممبران اور مقامی جماعتِ اسلامی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ بعد اذاں کام اوراس کی تفصیلات کی رپورٹ ضلع/حلقہ کے ذمہ داران کو پیش کریں گے۔

مزید تفصیلات، مستحق اساتذہ کی شناخت اور اس کام میں مالی تعاون کے لیے محمد عارف الدین ضلعی صدر آئیٹا، بیدر سے 9448812003 پر اور محمد عبداللہ مدثر ضلع سکریٹری آئیٹا، بیدر سے 9880323030 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!