مودی کے دورحکومت میں ملک برباد ہو چکا ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کردیا ہے اور اس سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم ہر محاذ پر کمزور ثابت ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک آج مودی کے ذریعہ پیدا ہونے والی تباہی کی زد میں ہے۔ آج جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ 45 برسوں میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ بارہ کروڑ ملازمتیں چلی گئیں۔ ریاستوں کو ان کے حصے کے جی ایس ٹی کے واجبات ادا نہیں کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ واقعات پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے یہاں آج دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔ ہماری سرحد پر بیرونی قوتیں جارح بنی ہوئی ہیں‘‘۔
India is reeling under Modi-made disasters:
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 2, 2020
1. Historic GDP reduction -23.9%
2. Highest Unemployment in 45 yrs
3. 12 Crs job loss
4. Centre not paying States their GST dues
5. Globally highest COVID-19 daily cases and deaths
6. External aggression at our borders