دیگر ریاستیںریاستوں سے

بہار میں 15 مئی تک کے لئے سی ایم نتیش کمار نے کیا لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا کے شدید ہوتے بحران کے درمیان ریاست بہار میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، نتیش کمار نے بذات خود اس کا اعلان کیا۔ حال ہی میں پٹنہ ہائی کورٹ نے پوچھا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤں لگا رہی ہے یا نہیں؟

پٹنہ: کورونا کے شدید ہوتے بحران کے درمیان ریاست بہار میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بذات خود اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی قرارداد پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیز لاک ڈاؤن کی تفصیلی رہنما ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئ کہا کہ ’’کل کابینہ وزرا اور عہدیداران کے ساتھ گفت و شنید کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے حوالہ سے تفصیلی رہنما ہدایات اور دیگر سرگرمیوں کے تعلق سے آج ہی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ بہار میں کورونا وائرس کی رفتار بے قابو ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی کمی کے کئی معاملے رپورٹ ہو چکے ہیں، کورونا انفیکشن کی چین توڑنے کے لئے بہار حکومت پر دباؤ بڑھ رہا تھا اور حال ہی میں پٹنہ ہائی کورٹ نے پوچھا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤں لگا رہی ہے یا نہیں؟ پٹنہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اگر ریاستی حکومت کوئی فیصلہ نہیں لیتی تو عدالت عالیہ کی جانب سے خود ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

کورونا مریضوں کے علاج کے تعلق سے دائر کی گئی مفاد عاملہ عرضی پر پیر کے روز سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت سے بات کریں اور چار مئی کو بتائیں کہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا یا نہیں؟ ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر چار مئی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو عدالت سخت فیصلہ لیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!