ریاستوں سےکرناٹک

گجرات: 24 کروڑآبادی 1کروڑ ویکسین اور کرناٹک: 40 کروڑ آبادی صرف 75 لاکھ ویکسین فراہم، ایسی تفریق کیوں؟: ویلفیئرپارٹی

بنگلورو: 24/اپریل (پی آر) ریاست کی عوام اسپتالوںمیں وینٹی لیٹر،آکسیجن اور انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوچکی ہے، لیکن وزیر صحت کا کہناہےکہ ریاست میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہے۔ تمام سہولیات اسپتالوں کو دی جارہی ہے۔ لیکن یہ وزیر صحت کا دعویٰ جھوٹاہےاور ویلفیئر پارٹی آف انڈیااس شدید مخالفت کرتی ہے۔

اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپریل اور مئی کے مہینے میں کوروناکی دوسری لہر بڑے پیمانے پر منفی اثرات پیدا کرنے کے تعلق سے ماہرین نے پہلے ہی انتباہ کیاتھا۔ لیکن حکومتوںنے الیکشن کو بنیاد بناکرلاپرواہی برتی،جس کے نتیجے میں آج لوگوں کو نقصان اٹھاناپڑرہاہے اور ریاست میں شعبہ صحت کا نظام بگڑ گیاہے۔ لوگوں کو مسائل درپیش ہیں،بروقت علاج کی سہولیتیں نہیں مل رہی ہیں،مگر وزیر صحت کا کہناہے کہ ریاست میں حالات معمول پر ہیں اوریہ ان کا غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ وزیر صحت کو چاہیے کہ وہ اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں۔

اڈوکیٹ طاہرنے سوال کیاکہ گجرات کی آبادی24.6 کروڑ ہے اور کرناٹک کی آبادی40.6 کروڑ ہے،مگر گجرات کو ایک کروڑ کوروناکی ویکسین اور کرناٹک کو75 لاکھ ویکسین دیکر کیوں تفریق کی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت ہر ضلع میں آکسیجن وادویات کی معقول سہولت فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!