آندھرا پردیشریاستوں سے

کورونا سے موت: 4 گھنٹے سڑک پر پڑی رہی لاش، گھر والوں کا قریب جانے سے انکار

حیدرآباد: ایمبولنس کے منتظر ایک کورونا متاثرہ شخص کی سڑک پر اچانک گرنے کے نتیجہ میں موت ہوگئی تاہم اس کے رشتہ دار اس کے قریب نہیں گئے اور بلدیہ کے عہدیداروں کو ہی اس کی لاش شمشان گھاٹ منتقل کرنی پڑی۔ یہ غیرانسانی واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آیا۔یہ شخص ایمبولنس کا انتظار کرنے کے لئے گھر سے باہر نکلا تھا۔ اس کے اچانک سڑک پر گر پڑنے کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ اس کی لاش تقریباً چارگھنٹے سڑک پر ہی پڑی رہی۔

بعد ازاں ستن پلی بلدی حکام نے ہندومہاپرستھانم کے ارکان کی مدد سے اس کی لاش کو آخری رسومات کے لئے شمشان گھاٹ منتقل کرنے کے اقدامات کرنے پڑے۔ اس شخص کو والنٹر نے صبح ہی کہا تھا کہ وہ کورونا سے متاثر ہے۔ مقامی افراد نے کہا کہ وہ اچانک سڑک پر گرپڑا جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!