تازہ خبریںدہلیریاستوں سے

آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کو لٹکا دیں گے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روز کہا کہ اگر مرکز، ریاست یا مقامی انتظامیہ کا کوئی عہدیدار آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو ہم اس شخص کو لٹکا دیں گے

دہلی ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روز کہا کہ اگر مرکز، ریاست یا مقامی انتظامیہ کا کوئی عہدیدار آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو ’ہم اس شخص کو لٹکا دیں گے۔‘ جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پالی کی بنچ کی جانب سے مہاراجہ اگرسین اسپتال کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایسا کہا گیا۔ استپال میں سنگین بیمار کووڈ مریضوں کے لئے آکسیجن کی کمی کے حوالہ سے ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

عدالت نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ بتائیں وہ کون شخص ہے جو آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ بنچ نے کہا کہ ’’ہم اس شخص کو لٹا دیں گے۔ ہم کسی کو بھی نہیں بخشیں گے۔‘‘ عدالت نے دہلی حکومت سے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ایسے افسران کے بارے میں مرکز کو بتائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ ہائی کورٹ نے مرکز سے سوال کیا کہ دہلی کے لئے الاٹ یومیہ 480 میٹرک ٹن آکسیجن اسے کب حاصل ہوگی؟

عدالت عالیہ نے کہا کہ ’’آپ نے (مرکز) ہمیں 21 اپریل کو یقین دلایا تھا کہ دہلی میں یومیہ 480 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچے گی۔ ہمیں بتائیں کہ یہ کب آئے گی؟‘‘ دہلی حکومت نے عدالت کو مطلع کیا کہ اسے گزشتہ کچھ دنوں میں روزانہ صرف 380 میٹرک ٹن آکسیجن ہی حاصل ہو رہی ہے۔ جمعہ کو اسے تقریباً 300 میٹرک ٹن آکسیجن ہی حاصل ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!