محمد عبدالمنان چیتہ خانے والے کا انتقال پُر ملال
بیدر: 18/اپریل (اے ایس ایم) جناب محمد عبدالمنان چیتہ خانے والے ولد محمد عبدالحق صاحب چیتہ خانے والے ساکن بیرون شاہ گنج بیدر کا انتقال پُر ملال ہوگیا۔مر حوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ قدوائی روڈ بیدر میں حافظ نذیر احمد شرفی امام مسجد عثمانیہ کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبر ستان چو کھنڈی شریف اشٹور روڈبیدر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ زیارت بروز منگل بعد نماز ظہر تا عصر ختم قرآن مجید مسجد عثمانیہ بیدر میں مقرر ہیں۔ دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔