ضلع بیدر سے

جنتادل (ایس) کے اُمیدوار جناب سید مبشر علی ابو نے نکالی ریالی

بیدر: 18/اپریل (اے ایس ایم) بیدر بلدی وارڈ نمبر 1کے جنتا دل ایس کے امیدوار جناب سید مبشر علی ابونے آج اپنی انتخابی مہم کا با قائدہ طور پر آغاز کیا۔ انہوں نے آج دوپہر اپنے حامیوں کے ساتھ شدید دھوپ کو برداشت کرتے ہوئے ایک عظیم الشان ریالی نکالی جو باغبان گلی، آستانہ روڈ، قدوائی روڈ، علی باغ، صدیق شاہ تعلیم مین روڈ، درزی گلی کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی دفتر پہنچی۔ ریالی میں جناب محمد مقصود علی سابق رکن بلدیہ اور دیگر نوجوان دیکھے گئے۔ مبشر علی ابو امیدوار بلدی وارڈ نمبر 1نے بتایا کہ بیدر بلدی انتخابات میں جنتادل ایس کے 25سے زائد امیدوار کامیاب ہونگے۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی ہیکہ جنتادل ایس امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ ریالی کا مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!