آصف علی متین کا انتقال پُر ملال
بیدر: 18/اپریل (اے ایس ایم) آصف علی متین مو ظف صدر مدرس سرکاری ہائی اسکول اَملا پور ساکن گچی مسجد پنسال تعلیم بیدر ولد مرحوم سید ممتاز علی کا کل رات 10بجے بریمس ہاسپیٹل میں انتقال پُر ملال ہوگیا۔آج بعد نماز فجر مر حوم کی نمازہ جنازہ احا طہ قبر ستان حضرت سید نا خواجہ ابو الفیض ؒ بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین اسی قبر ستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم بیدر کے ممتاز شاعر و سیا ستداں جناب مرحوم محسن کمال سابق رکن اسمبلی و سابق رکن قانون ساز کونسل کے حقیقی داماد تھے۔ مرحوم کے برادر نسبتی جناب احسن کمال پر ویز نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔