مستحق لوگوں میں رمضان کِٹ کی تقسیم میں مصروف، ممبئی جماعت اسلامی کی اہلِ خیر حضرات سے اپیل
سروے کی بنیاد پر مستحق افراد تک پہنچ کر رمضان کٹ کی تقسیم كا کام عمل میں لایا جارہا ہے
ممبئی: 12/اپریل (پی آر)محمد ریاض الدین(امیرِ مقامی وكرولی)کورونا وائرس کی وبا اور مستقل لاک ڈاؤن کے سبب غریب طبقہ انتہائی تکلیف سے گزر رہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند لاک ڈاؤن کی ابتدا ہی سے مستحقین کی ضروری امداد کے لیے سرگرداں رول انجام دیتی رہی ہے۔جماعت اسلامی ہند میرا روڈ, ملّت نگر، مدنپورا، وکرولی، كرلا کے کارکنان و رضاکاران نے علاقے کا سروے کرکے مستحقین کی باقاعدہ فہرست تیار کی پھر ترتیب وار کیٹس کی فراہمی کا عمل انجام دیا گیا۔

اِسطرح تمام علاقوں کا کل 1250 کیٹس تقسیم کی گئی جس میں ایک ماہ کے لیے درکار ضروری تمام اجزاء کو شامل کیا گیا ہے۔ 10کلو چاول، 10 کلو آٹا، 2 کلو بیسن، 5 کلو شکر،1 -1 کلو چنا، مسور اور تُوردال، 3 لیٹر تیل،1 کلو کھجور اور آدھا کلو چائے کی پتی اس کٹ میں شامل ہے۔
واضح رہے جماعت اسلامی ہند ممبئی مستقل طور پر اس اہم کام کو انجام دیتی رہی ہے۔اس موقعہ پر جماعت کے ذمے داران نے ایک اپیل بھی کی ہے کہ اہل خیر جو اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ جماعت اسلامی کی نزدیکی شاخ سے رجوع کرکے اس اہم کام میں کلیدی رول انجام دے سکتے ہیں۔

