Uncategorized

کرناٹک میں تین طلبہ میں کورونا کی علامات پائی گئیں، اسپتال میں داخل

اُڈوپی، 13 مارچ- کرناٹک میں تین طلبہ میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد انھیں منیپال کے کستوربا اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ضلع صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے افسر ڈاکٹر چندرا سود نے جمعہ کو بتایا کہ تین طلبہ میں کورونا وائرس (کووِدڈ-19) کی علامات پائی گئی ہیں جن میں سے دو افراد کو کستوربا اسپتال میں 12 مارچ کو داخل کروایا گیا تھا جبکہ تیسرے کو آج داخل کیا گیا ہے۔

افسر نے بتایا کہ ان تینوں میں سے ایک طالب علم نے حال ہی میں امریکہ کی، دوسرے نے کویت اور تیسرے نے ملیشیا کا دورہ کیا تھا۔ تینوں کورونا وائرس کی تفتیشی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اس درمیان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کورونا وائرس کی تشہیر کو روکنے کے لیے ریاست میں مال، تھیٹروں اور کالجز کو 14 مارچ سے بند کرنے کا آج اعلان کیا۔ مسٹر یدیورپا نے محکمہ صحت اور کچھ پرائیویٹ اسپتالوں کے سینیئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے بعد یہ اعلان کیا۔
کرناٹک میں ابھی تک کورونا وائرس کے کل 11 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں بدھ کےروز کورونا وائرس کے سبب 76 برس کے ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔ یہ پورے ملک میں کورونا کے سبب موت کا پہلا معاملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!