ریاستوں سےمہاراشٹرا

بے قابو کورونا! پونے میں 1 ہفتہ تک کرفیو نافذ، شام 6 بجے سے صبح 6 بجے سب کچھ بند!

پونے میں ایک ہفتہ کے لئے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حکم کا اطلاق کل یعنی ہفتہ کے روز سے ہو جائے گا

پونے: مہاراشٹر کا ضلع پونے کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور یہاں اس انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کی بے قابو صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے یہاں ایک ہفتہ کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ضلع بھر میں ایک ہفتہ تک ہر روز 12 گھنٹوں کے لئے کرفیو نافذ رہے گا۔ کل ہفتہ کے روز سے یہ حکم نافذ ہو جائے گا اور اگلے جمعہ تک صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آگے کے لئے فیصلہ لیا جائے گا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پونے کے ڈویزنل کمشنر سوربھ راو نے جمعہ کے روز بتایا کہ اگر سات دنوں کے لئے ہوٹل، بار، شاپنگ مال، فلم ٹھیئٹر اور مذہبی مقامات بند رہیں گے۔ اس مدت میں ادویات اور دوسری ضروری اشیا کی بھی صرف ہوم ڈلیوری ہی کی جا سکے گی۔

خیال رہے کہ پونے فی الحال ملک میں کورونا کے متاثرہ ترین اضلاع میں سے ایک ہے۔ جمعرات کی دیر رات گئے تک اس ضلع میں انفیکشن کے 8011 نئے معاملوں کی تشخیص کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی یہاں کیسز کی مجموعی تعداد 5.5 کے قریب پہنچ گئی۔ ایسا دوسرا موقع ہے جب پونے میں 8000 سے زیادہ انفیکشن کے معاملوں کا انکشاف ہوا۔ بدھ کے روز یہاں پر 8605 نئے کیسز کی تشخیص کی گئی تھی، جو دسمبر 2019 میں وبا کی شروعات کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد تھی۔

پونے کے میئر مرلی دھر نے نجی اسپتالوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے 80 فیصد بستروں کو کورونا کے مریضوں کے لئے دستیاب کرائیں۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ اس کے علاوہ اسپتالوں میں مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے خصوصی افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!