ظہیرآباد: مولانا معیزالدین ترکی رحمت اللہ علیہ کا عرس مبارک، MIM کی جانب سے پیش کیا گیا غلاف وچادر گل
ظہیرآباد: 21/جنوری (ایم بی) حضرت مولانا معیز الدین ترکی رحمت اللہ علیہ کوہیر کا 763 واں عرس شریف منایا گیا۔ اس موقع پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے محمد اطہر احمد صدر مجلس ظہیرآباد اور محمد رفیع الدین صدر مجلس کوہیر نے جماعت کے ذمہ داران کے ہمراہ درگاہ شریف پہنچ کر درگاہ پر غلاف اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلام پیش کیا۔
صدر مجلس نقیب ملت بیریسٹر اسد الدین اویسی اور حبیب ملت اکبر الدین اویسی کی صحت کے لئے اور جماعت کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقعہ پر صدر درگاہ کمیٹی محمد شوکت علی نے صدر مجلس ظہیرآباد محمد اطہر احمد کوہیر صدر محمد رفیع دگوال صدر محمدواجد عمران محی الدین کی درگاہ آمدپر شال پوشی کی۔
اس موقع پر کوہیر کے مجلسی قائدین محمد معین محمد بابر ظہیرآباد ٹاؤن شریک معتمدین محمد شعیب، محمد الیاض، خازن محمد تصفور مختلف وارڈوں کے صدور محمد شفیع، محمد مجیب کرشنا پور صدر محمد یونس جماعت کے قائدین محمد شفیع، محمد سمیر، محمد عرفان، محمد ولی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔