ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

کرناٹک: ریاستی وزیر پربھو چوہان کا متنازعہ بیان، فوری استعفی کا مطالبہ

بسواکلیان: یکم/ اپریل (کے ایس) ہڈگار سماج (حجام) کی جانب سے پربھو چوہان سے استعفی دینے کی مانگ گذشتہ دنوں میں پربھو چوہان وزیر ہزبنڈری (مویشی) نے اپنے بیان میں بتایا کہ ‘ہڈگار سماج (حجام) نے الیکشن میں اُمیدوار بننے کی جرت کی ہے۔ کیا حجام بھی ایم ایل اے بن سکتا ہے؟ اسکو ایم ایل اے بننے کی کیا ضرورت ہے؟’

حجام سماج کے لیڈروں نے بتایا کہ ہڈگار سماج کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے دستور نے منع نہیں کیا ہے۔ دستور نے تمام طبقات کو برابری کا حق دیا ہے۔ پربھو چوہان نے اپنا بیان دے کر اپنی نااہلی اور تنگ نظری کا ثبوت پیش کیا ہے۔ ان کے اس بیان پر ہڈگار سماج کے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پائی گئی ہے۔

مقامی ہڈگار سماج کی جانب سے پربھو چوہان کے استعفی کی مانگ کی ہے، چونکہ دستوری عہدہ پر موجود رہ کر اس طرح سماج میں تفریق پیدا کرنا کسی بھی ریاستی وزیر کے لیے مناسب بات نہیں، صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ پربھو چوہان کو فوری وزارت سے معطل کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، ورنہ ہڈگار سماج کے ساتھ اور دوسرے سماج کے لوگ پربھو چوہان کے خلاف بسواکلیان سے بنگلور احتجاج کریں گے۔ اس خصوص میں آج ہڈگار سماج کی جانب سے احتجاج کیا اور انچارچ تحصیلدار میترے کو میمورنڈم پیش کیا جسکی قیادت صدر ہڈگار سماج ویرانا سی ہڑپٹ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!