منااکھیلی: الحاج محمد عثمان صاحب کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
بیدر: یکم/ اپریل (اے ایس ایم) الحاج محمد حسین جمعدار نائب صدر ہارٹیکلچر سوسائٹی بیدر چٹگو پہ، مولانا محمد توفیق حسین صدر جمعت العلماء ہند شاخ چٹگوپہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مناکھیلی کی بزرگ شخصیت جناب ا لحاج محمد عثمان صاحب سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی (پیر صاحب والے) کے انتقال پُر ملال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک سادہ طبیعت، ملنسار اور خدمت جذبہ رکھنے والی شخصیت تھی۔ انہوں نے اللہ رب العزت سے دعاء کی ہے کہ مرحوم کوجنت الفردوس میں بہترین سے بہترین مقام عطاء فرمائے اور اُنکے درجات کو بلند فرمائے۔لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔محمد عرفان پٹھان سیکریٹری نظامیہ ایجو کیشن سوسائیٹی، ڈاکٹر حکیم بگدلی، محمد اسلم سیٹھ پروپرائٹر اعظم سویٹ ہاؤس نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین!