آندھرا پردیشریاستوں سے

الیکشن میں 1 کروڑ ووٹ دو، ہم 50 روپے میں شراب کی بوتل دیں گے، آندھرا BJP صدر

بی جے پیکے ریاستی صدر ویر راجو نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ ریاست کے ایک کروڑ لوگ شراب پیتے ہیں۔ آپ ایک کروڑ ووٹ بی جے پی کو دیجئے، ہم آپ کو 70 روپے میں شراب کی بوتل دیں گے۔

امراوتی: بی جے پی نے آندھرا پردیش میں سال 2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر عوام کو 70 روپے اور 50 روپے میں شراب کی بوتل فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ سومو ویر راجو نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت والی وائی آر ایس کانگریس حکومت اور حزب اختلاف کی جماعت تلگودیشم پارٹی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کے ذخائر اور طویل سمندری ساحل موجود ہونے کے باوجود سیاسی قوتیں ریاست کی ترقی کرنے میں ناکام رہیں۔

ویر راجو نے ریاست میں مہنگی شراب کا بالواسطہ طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ ریاست کے ایک کروڑ لوگ شراب پیتے ہیں۔ آپ ایک کروڑ ووٹ بی جے پی کو دیجئے، ہم آپ کو 70 روپے میں شراب کی بوتل دیں گے۔ اور اگر آمدنی زیادہ ہوئی تو ہم محض 50 روپے میں شراب کی بوتل دیں گے۔ یقین جانیں یہ شراب بہترین قسم کی ہوگی خراب نہیں۔‘‘

ریاستی حکومت کی ڈائریکٹ بینیفٹ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ایک مہینے میں ایک شخص اوسطاً 12000 روپے کی شراب پیتا ہے ہے جگن موہن ریڈی یہ سارا پیسہ جمع کر کے انہیں ایک منصوبہ کے نام پر واپس کر رہے ہیں۔ ویر راجو نے کہا کہ بی جے پی امراوتی کو راجدھانی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور ریاست میں جیت ملنے پر وہ اسے تین سال میں ترقی یافتہ بنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!