ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں ڈر کا ماحول پیدا کررہے ہیں MLA راج شیکھر پاٹل: ڈاکٹرسدھو پاٹل

ہمناآباد: یکم اپریل (ایس آر) ہمناآباد میں ڈر کا ماحول پیدا کر رہے ہیں رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل، یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر سدھو پاٹل نے اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کے ہمناآباد میں بروز چہارشنبہ کا کلور روڈ پر ناگیشوری ہوٹل کے پاس ایک واقعہ درپیش آیا ہے ناگیشوری ہوٹل کے بازو کھلی جگہ ہے جسکا رقبہ 60×40اس جگہ کو رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے خریداہے ابھی اس جگہ کا موٹیشن بھی نہیں ہو اہے، مگر رکن اسمبلی ٹاؤن پلاننگ بیدر اور ہمناآباد بلدیہ کے عہدیداران کو لیکر نجی سروے کروارہے تھے اگر نجی سروے کروانا ہے تو قانونی اعتبار سے پہلے آس پاس کے مکینوں کو نوٹس جاری کروانا ہوتاہے مگر کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی ہے اور اس بارے میں جواب طلب کرنے پر ٹاؤن پلاننگ اور ہمناآباد بلدیہ کے عہدیداران نے خاموشی اختیار کی ہے۔

اسی دوران رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی آمد ہوئی انہوں نے آتے ہی ہمارے ساتھ بدتمیزی گالی گلوج کے سے بات کی حالات کو بے قابو ہو تا دیکھ کر پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑا ہے اور ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے کے لیے جان بوجھ کر اس پلاٹ کو خریدا ہے، ناگیشوری ہوٹل پچھلے 6 سال سے چل رہی ہے اسکا افتتاح خو دراج شیکھر پاٹل نے کیا ہے انہیں تب کیوں نظر نہیں آیا ہے؟ میں نے زمین پر قبضہ کیا ہے۔ راج شیکھر پاٹل نے اسمبلی اور کے ڈی پی میٹنگ میں کہا ہے کے ہمناآباد میں شراب مافیا اور لینڈ مافیا ہیں کون لینڈ مافیا ہے اس بات کے مکمل ثبوت جمع کیے ہیں۔ میں نے وقت آنے پر بہت جلد منظر عام پر لاؤں گا، ہمارے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوج کرنے پر ایک تحریری شکایت ہمناآباد پولیس کو دی تھی میری شکایت پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل،ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل اور بھیم راؤ پاٹل کے خلاف ایک مقد مہ درج کیا گیاہے۔اس موقع پر شرنپا پاٹل،سنتوش پاٹل،سُنیل پاٹل،بابو ٹائیگر کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!