کھام گاؤں کی مختلف صحافتی تنظیموں کا مطالبہ، حکومت صحافی ونود پاٹھک کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی امداد دے
کھام گاؤں: 31/مارچ (ڈبلیو این)صحافی ونود پاٹھک کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے دیکر حکومت مدد کریں اس قسم کا مطالبہ شہر کی مختلف صحافتی تنظیموں نے مشترکہ طور پر ایک عرضداشت دیکر ضلع کلکٹر سے کیا۔ معلوم ہو کہ مقامی مراٹھی روزنامہ ماتر بھومی کے نامہ نگار ونود پاٹھک کی گزشتہ چند دنوں قبل کورونا کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ہے۔ انکے اہل خانہ کے مالی تعاون کے لئے کھام گاؤں پریس کلب، اکھیل بھارتیہ پترکار سنگھ، مہاراشٹر راجیہ پترکار سنگھ، نے مشترکہ طور پر ایک عرضداشت دیکر ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ ونود پاٹھک کی کورونا سے موت واقع ہوگئی ہے۔ پسماندگان میں بیوہ اور دو معصوم بچے شامل ہیں۔
بچوں کی تعلیم و تربیت، گھر کا گزارہ کرنا بیوہ کے لئے مشکل ہوگیا ہے۔ گھر کے کمانے والے کی موت ہوجانے سے معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اعلان کیا تھا کہ کورونا بحران میں کورونا متاثرین صحافیوں کی موت واقع ہوجانے پر بچاس لاکھ روپئے کا بیمہ دیا جائے گا۔ اسلئے ونود پاٹھک کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے دیکر مدد کی جائے۔
اس قسم کا مطالبہ کھام گاؤں تحصیلدار کے معرفت ایک عرضداشت کے ذریعے ضلع کلکٹر سے کیا گیا۔ عرضداشت پر کھام گاؤں پریش کلب کے صدر کیشور اپپا بھوسلے، اکھیل بھارتیہ گرامین پترکار سنگھ کے یوگیش ہزارے، دھنجائے واچپائی، سمبھاجی راؤ ٹالے، نتیش مانکر، انوپ گولی، سدھارت امبولکر، موہن ہیواڑے، نیکھل دیشمکھ ، مبارک خان ، آکاش پاٹیل، آنند گائیگوڑ، سنتوش دھرندھر، امول چرکھے، شانتا رام ٹائڑے، شیخ سلیم، چندر کانت مونڈی والے کی دستخط موجود ہیں۔