جماعت اہل سنت بیدر کے انتخابات، شاہ متین قادری الملتانی صدر منتخب
بیدر: 31/مارچ (اے ایس ایم) جماعت اہل سنت بیدر کا انتخاب جامعہ الزھرا خانقاہ اکمل پاشاہ گولہ خانہ بیدر میں آیا۔ اس انتخابی مجلس میں بحیثیت مشاہد مفتی سیّدسراج الدین نظامی نائب صدر جماعت اہل سنت کرناٹک موجود تھے۔ مورخہ 28/مارچ بروز اتواربوقت 2/بجے دوپہر میں مجلس کا آغاز حافظ و قاری مولانا سیّد شاہ معین الدین حسینی عرف حسین چشتی فاضل جامعہ نظامیہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حافظ وقاری عبیداللہ خاں عطاری نے نعت پاک کا نذرآنہ پیش کیا۔
خطبہٴ استقبالیہ میں مفتی سیّدسراج الدین نظامی نے جماعت اہل سنت کے اغراض ومقاصد جماعت اہل سنت کا تعارف اب تک کی خدمات اور آئندہ کا لائحہ عمل اور خوبیوں اورخامیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ جماعت اہل سنت کرناٹک حضرت علامہ مولانا تنویر ہاشمی کی زیر صدارت ہر محاذ پر بحسن خوبی اپنی خدمات انجام دی رہی ہے۔
تمام حاضرین کی متفقہ رائے سے جماعت اہل سنت بیدر کے صدر کی حیثیت سے شاہ متین قادری الملتانی کا انتخاب عمل میں آیا۔ ڈاکٹر ہمایوں، غلام دستگیر، پروفیسر محمد اقبال مرزائی کا بحیثیت نائب صدورانتخاب عمل میں آیا۔محمد رفیع الدین نوری کو جنرل سکریٹری اور حافظ عبیداللہ خاں عطاری کو سکریٹری اور محمد تاج الدین نوری کوبحیثیت خازن منتخب کیا گیا۔ احمدمظفر الدین جاوید، شاہ شعیب احمد قادری الملتانی، محمد امین قادری، محمد قاسم میلور، مولانا بشیر احمد نظامی ہمناآباد،محمد ساجد بدرالدین کالونی کا بحیثیت اراکین انتخاب عمل میں آیا۔مفتی سیّد سراج الدین نظامی نگران جماعت اہل سنت شاخ بیدر نے نو منتخب عہدیداران اور اراکین کو مبارک باد پیش کی اور آخر میں حافظ سیّد شاہ معین الدین حسینی حسین چشتی کی دعاپر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔