سیمی کے 12 ارکان کو جئے پور عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا
جئے پور: راجستھان میں راجدھانی جئے پور کی ایک عدالت نے کالعدم تنظیم سیمی (اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا) سے وابستہ 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ دہشت گردی کے سال 2014 کے اس معاملہ میں ایک ملزم کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کے سبب رہا کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ راجستھان میں 2014 میں اے ٹی ایس اور ایس او جی نے انجینئر کے ان 13 طلبا کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں قانون اور دھماکہ خیز مادہ سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔