تازہ خبریںخبریںقومی

آج وزیراعظم نریندرمودی کی 69 ویں سالگرہ: ‏مختلف قائدین نےدی مبارکباد

نئی دہلی: 17 ستمبر- آج وزیراعظم نریندرمودی کی 69 ویں سالگرہ کے موقعہ پر ‏مختلف قائدین نےمبارکباد دی۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائيڈو اور وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو منگل کو ان کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند

مسٹر کووند نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا،’’خدا آپ کی صحت اور خوشی کو برقرار رکھے اور آپ ،آنے والے متعدد برسوں تک ملک کی خدمت کرتے رہیں۔‘‘

نائب صدر وینکیا نائيڈو

وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے ٹوئٹ کر کے کہا’’ ہندوستان نے آپ کی قیادت میں آپ کی حکومت کی جانب سے کی گئی تبدیلی کی بدولت عالمی سطح پر نیا مقام حاصل کیا ہے۔ آپ کو سالگرہ کی مبارک باد۔ آپ صحت مند رہیں‘‘۔

وزیر داخلہ امت شاہ

مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کر کہا، “مضبوط قوت ارادی، فیصلہ کن قیادت اور انتھک محنت کی علامت ملک کے مقبول لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ آپ کی قیادت میں ابھرتا ہوا نئے ہندوستان نے دنیا میں ایک مضبوط، محفوظ اور قابل اعتماد قوم کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے‘‘ْ

کانگریس صدر سونیا گاندھی

محترمہ گاندھی نے وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’’میں آپ کی اچھی صحت ،خوشحالی اور لمبی عمر کی دعا کرتی ہوں۔

اس موقعہ پرمغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بھی وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

مسٹر مودی اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی آبائی ریاست گجرات کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اس موقع پر اپنی والدہ ہیرا با کا آشیرواد لینے اپنے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے گھر بھی جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!