محمد معین نے اُٹھایا لاک ڈاؤن کا بھرپورفائدہ، 160 سے زائد حاصل کیے سرٹیفکیٹ اور ٹریننگ
کھام گاؤں:30/مارچ (ڈبلیو این) عالمی کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔ تعلیمی نظام درہم برہم ہوگیا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولیں بند ہیں۔ اساتذہ اکرام گھروں سے ان لائن تعلیم فراہم کرکے طلباء کو اسکولوں سے مربوط رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسے میں کچھ اساتذہ اکرام لاک نے ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر ان لائن طریقے سے اپنے تجربات اور قابلیت میں اضافہ کیا ہیں۔ جس میں ایک نام واشم ضلع کے رسوڑ کے ڈاکٹر علامہ اقبال اردو ہائی اسکول کے فعال مدرس محمد معین محمد یاسین رضا کا بھی آتا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق ڈاکٹر علامہ اقبال اردو ہائی اسکول رسوڑ ضلع واشم کے مدرس محمد معین محمد یاسین رضا نے عالمی کورنا کی وبائی بیماری لاک ڈاؤن میں وقت کا پوراپورا فائدہ اٹھایا ہے .حکومت کی جانب سے د ِکشا ایپ کے ذریعے دی جانے والی نشٹھا تربیت (جس میں اردو ، ہندی، انگریزی تین زبانوں میں مکمل کیا ) دیگر ریاستوں کی تربیت، (سی سی ایل) IIT گاندھی نگر، گوگل ڈیجیٹل ٹول ٹریننگ، ما نو حیدرآباد یونیورسٹی ورکشاپ، MIPA SLA اورنگ آباد، مہاراشٹر کی میری واسوندھرا حکومت ، ڈائیٹ واشیم، سیدیک پونے، حکومت ہند ڈیجیٹل ٹریننگ ، سویم پورٹل۔ این سی ای آر ٹی دہلی اس طرح کی مختلف تربیتوں اور آن لائن کوئزز میں شرکت کرکے 160 سے زیادہ سرٹیفکیٹ اورانعامات حاصل کیے ہیں۔
موصوف نے اپنے قیمتی وقت کا خوب استعمال کیا ہے۔ وہ ایک محنتی مدرس ہے اور انہیں مسلسل سیکھنے کا شوق ہے ۔ابھی بھی وہ مختلف ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں ، موصوف نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان اور تنظیم کے صدر الحاج محمد کبیر محسن سر اور سکریٹری ڈاکٹر محمد وقار محسن کو دیا ہے۔محمد معین کی یہ کارکردگی قابل ستائش و قابل تقلید ہے۔ لاک ڈاؤن کے خالی وقت میں موصوف نے جو مختلف ان لائن تربیت حاصل کی ہے اسکا فائدہ آنے والے وقت میں درس وتدریس میں ہوگا۔ جو طلباء اور اسکول کے معیار تعلیم بلند کرنے میں اہم ہوگا۔