ضلع بیدر سے

بیدر: APCR انتظامیہ کمیٹی کی جدید تشکیل، سید سُہیل احمد منتخب ہوئے نئے ضلعی صدر

بیدر: 28/مارچ (پی آر) محمد سُہیل اختر جنرل سکریٹری اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس(اے پی سی آر) کی اطلاع کے مطابق اے پی سی آر بیدر یونٹ کے لئے اتوار کو 11 اراکین پر مشتمل نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کے بعد ایڈوکیٹ سید سُہیل احمد کا ضلع بیدر کےلئے اے پی سی آر کے صدر کے طور پر انتخاب عمل میں آیا، ان کے ساتھ  محمد سُہیل اختر ہمناباد کو جنرل سکریٹری ضلع بیدر کے طور پر منتخب کیا گیا، جبکہ خزانچی کے طورپر عبدالغفور شیخ کا انتخاب عمل میں آیا۔

اے پی سی آر کرناٹک کے کو۔آرڈی نیٹر جناب شیخ شفیع احمد کی صدارت اور اے پی سی آر بیدر کورڈی نیٹر جناب رفیق احمد کی نگرانی میں پہلے بیدر کے مختلف تعلقہ جات کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، پھر ضلعی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر کرناٹک کے میڈیا کورڈی نیٹر جناب عنایت اللہ گوائی بھی موجود تھے۔

جناب رفیق احمد کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، نظامت کے ساتھ  موصوف  نے ہی  نشست کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے،  بیدر سمیت بسواکلیان، ہمناباد، بگدل،  بھالکی، اوراد وغیرہ کے بھی اے پی سی آر سے منسلک اراکین نے میٹنگ میں شرکت کی اور بیدر میں اے پی سی آر کو مضبوط کرنے، یہاں کے عوام میں قانونی بیداری پیدا کرنے اور مظلوموں کو انصاف دلانے کے لئے  ہرممکن کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ امیرالدین صاحب کی دُعا پر نشست کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!