ضلع بیدر سے

جمعیت علماء بسواکلیان کے انتخابات، حافظ محمد عمران مقامی صدر منتخب

بسواکلیان: 28/مارچ (کے ایس) حافظ محمد عمران صدر جمعیت العلماء بسواکلیان کے بموجب 27مارچ کو مدینہ مسجد کالونی بسواکلیان،جمعیت علماء بسواکلیان کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں بحیثیت مشاہد حضرات مولانا محمد شریف مظہری دامت بر کاتھم نائب صدر جمعیت علماء کرناٹک موجود رہے، ان کے علاوہ اس تین سالہ انتخابی اجلاس میں تعلقہ بسواکلیان کے علماء و حفاظ و دیگر احباب مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر، مولانا محمد تصدیق ندوی جنرل سکریٹری،حافظ محمد عمران قریشی خازن،مولانا فرید حسامی معاون خازن شریک رہے۔ تمام شر کاء اجلاس کی منعقد رائے سے جمعیت علماء بسواکلیان کی نو منتخبہ باڈی حسب ذیل طر یقے پر تشکیل دی گئی۔ صدر حافظ محمد عمران صاحب،سکریٹری جناب ابراھیم باغ،سکریٹری جناب حضور پاشاہ،جنرل سکریٹری مولوی محمد خلیل الرحمٰن،نائب صدرمو لانا سید عمرحسامی،نائب صدر حافظ محمد اکبر علی صاحب، خازن جناب اعجاز صاحب لاتورے، معاون خازن جناب وسیع الدین صاحب رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!