جماعت اہل سنت کرناٹک شاخ بیدر کی”ممبر سازی“ مہم
بیدر: 27/مارچ (اے ایس ایم) جناب محمد غلام دستگیر نائب صدر اہل سنت کی پریس نوٹ کے بموجب جماعت اہل سنت شاخ بیدر کی ممبر سازی اور تشکیل جدید کے سلسلہ میں بیدر ایک اہم اجلاس بتاریخ 28/مارچ 2021 بروز اتوار بوقت ٹھیک 2بجے دوپہر بمقام جامعتہ الزھراء خانقاہ اکمل باشاہ گولہ خانہ بیدر میں زیر نگرانی مولانا مفتی الحاج سید سراج الدین نظامی نائب صدر جماعت اہل سنت کرناٹک رکھا گیا ہے۔ تمام برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔